Dec ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
  •  راہل گاندھی کی سیکورٹی میں کوتاہی کا الزام

کانگریس پارٹی نے بی جے پی حکومت پر بھارت جوڑویاترا کے قائد راہل گاندھی کی سیکورٹی میں کوتاہی کا الزام لگایا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: کانگریس پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری کے سی وینو گوپال شنے بتایا ہے کہ پارٹی نے اس سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط لکھا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس خط میں لکھا گیا ہے کہ راہل گاندھی کے پاس زیڈ پلس سیکورٹی ہے لیکن جب ان کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا دہلی پہنچی تو ان کی سیکورٹی میں غفلت برتی گئی ۔
کانگریسی رہنما کے سی وینو گوپال نے کہا کہ دہلی سے پہلے ہریانہ میں بھی راہل گاندھی کی سیکورٹی میں غفلت کا مشاہدہ کیا گیا ۔
انھوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی سیکورٹی میں غفلت بہت سنگین معاملہ ہے اس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ۔ انھوں نے کہا کہ اگلے مرحلوں میں بھارت جوڑو یاترا پنجاب اور جموں و کشمیر جیسی ریاستوں تک پہنچ رہی ہے اس لئے یاترا کے قائد راہل گاندھی کی سیکورٹی میں خامیوں کی جانچ ہونی چاہئے تاکہ آئندہ اس میں کوتاہی نہ ہو۔

 

ٹیگس