Jan ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • حکومت ہندوستان کی ٹیکس آمدنی میں ریکارڈ اضافہ

ہندوستان میں دسمبر دو ہزار بائیس میں جی ایس ٹی سے حاصل ہونے والی حکومت کی آمدنی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پندرہ فیصد اضافہ ہواہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق دسمبر دو ہزار بائیس میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس، جی ایس ٹی سے حکومت کو ایک لاکھ انچاس ہزار پانچ سو سات کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق دسمبر دو ہزار اکیس میں جی ایس ٹی سے حاصل ہونے والی حکومت کی آمدنی ایک لاکھ انتیس ہزار سات سو اسّی روپے تھی ۔ اس طرح دسمبر دو ہزار بائیس میں دو ہزار اکیس کے اسی مہینے کے مقابلے میں جی ایس ٹی سے حاصل ہونے والی آمدنی پندرہ فیصد رہی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق دسمبر دو ہزار بائیس لگاتار دسواں مہینہ تھا جس میں جی ایس ٹی سے حکومت کو ایک لاکھ چالیس ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی ہوئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق دسمبر دو ہزار بائیس میں درآمدات پر ٹیکس سے بھی حکومت کی چالیس ہزار دو سو ترسٹھ کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

ٹیگس