Jan ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور قزاقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں

قزاقستان کی وزارت دفاع نے ہندوستان اور قزاقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں کئے جانے کی خبر دی ہے

سحر نیوز/ ہندوستان: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قزاقستان کی وزارت دفاع نےاعلان کیا ہے کہ یہ مشترکہ فوجی مشقیں دو ہفتے تک ہندوستان میں جاری رہیں گی۔ دونوں ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوارن مختلف دفاعی شعبوں میں فوجی مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔ ان فوجی مشقوں کے دوران جنگی تربیت کے امور بھی انجام دیئے گئے۔

ہندوستان اور قزاقستان کی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران دس کلو گرام کے ہتھیاروں کے ساتھ چھے کلو میٹر تک کا ناہموار راستہ طے کئے جانے کی بھی مشقیں انجام دی گئیں اور اس سلسلے میں فوجیوں کے درمیان مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

ٹیگس