اب کوئی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو بھولے گا نہیں: نریندر مودی
ہندوستان میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ماضی کی حکومتوں پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کو فراموش کردینے کا الزام لگایا
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر انڈمان و نکوبار میں منعقدہ ایک تقریب سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ماضی کی حکومتوں پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کو فراموش کردینے کی کوشش کا الزام لگایا۔ انہوں تے کہا کہ آزادی کے بعد انہیں بھلا دینے کی کوشش کی گئی ۔انھوں نے اپنی آٹھ سالہ حکومت میں نیتا جی کی یاد کو زندہ رکھنے کےاقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک انہیں ہر لمحہ یاد کررہا ہے۔
نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کے تعلق سے ایسے کام کئے گئے جو آزادی کے فورا بعد ہوجانے چاہئے تھے۔
ہندوستان کے ممتاز مجاہد آزادی اور آزاد ہند فوج کے کمانڈر ان چیف نیتا جی سبھاش چندر بوس اٹھارہ اگست انیس سو پینتالیس کو مبینہ طور پر ایک ہوائی حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔