ہندوستان، ریاست تریپورا میں اسمبلی انتخابات
ہندوستان کی ریاست تریپورا میں اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالے گئے ۔
سحر نیوز/ ہندوستان ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور شام چار بجے تک جاری رہی ۔
رپورٹ کے مطابق پر امن ووٹنگ کے لئے بھر پور سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔
ریاست تریپورا کی اسمبلی کی ساٹھ نشستوں کے لئے دو سو انسٹھ امیدوار میدان میں تھے جن کی قسمت کا فیصلہ ووٹنگ مشینوں میں بند ہوگیا۔
ہندوستان کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے ساٹھ رکنی اسمبلی کے لئے پچپن امیدوار میدان میں اتارے تھے اور بقیہ پانچ نشستوں پر اس کی اتحادی آئی پی ایف نے اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے۔
اس کے علاوہ ریاست ترپیورا کی نو تشکیل پارٹی تپرا موتھا نے ساٹھ میں سے بیالیس نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے جن میں سے بیس قبائلی اکثریتی حلقے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس پارٹی نے تریپورا انتخابات کے تعلق سے گزشتہ ریاستی الیکشن کمیشن میں کانگریسی امیدواروں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شکایت درج کرائی تھی۔ کانگریس پارٹی نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ ریاست میں انتخابات کے تعلق سے عدم تحفظ اور انتشار کا ماحول پیدا کردیا گیا ہے۔
دو مارچ کو الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔