Mar ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  • اپنی آواز بلند کرتے بھی ڈر لگتا ہے: کشمیری رہنما

جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے خطے کی بگڑتی صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مرکز کی بی جے پی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

سحر نیوز/ہندوستان: کشمیری رہنما محبوبہ مفتی نے راجوری میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران جموں کشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اب گھروں میں بات کرنے اور اپنی آواز بلند کرنے سے بھی ڈر لگتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب دو ہزار دو میں جموں وکشمیر کے حالات بڑے خراب تھے اور لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل تھا لیکن مرحوم مفتی محمد سعید نے حالات کو معمول پر لانے کی خاطر اُس وقت کے وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے کہاکہ اٹل بہاری واجپائی نے مفتی محمد سعید کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر کے حالات کو معمول پر لانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جو جموں وکشمیر کی صورتحال ہے وہ سب کے سامنے عیاں ہے۔ جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوکریوں میں بڑے پیمانے پر دھاندلیاں ہو رہی ہیں اور اس پر بھی بات کرنے کا بھی حق نہیں دیا جاتا۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ظلم و تشدد کے خلاف سب کو آگے آنا چاہئے کیونکہ جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے۔

ٹیگس