Apr ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  •  سونیا گاندھی کا بی جے پی حکومت پر حملہ

ہندوستان کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے بی جے پی کی موجودہ حکومت پر نفرت پھیلانے اور ملک کے حالات خراب کرنے کا الزام عائد کیا ہے

سحر نیوز/ ہندوستان: سونیا گاندھی نےانگریزی اخبار دی ہندو میں اپنے ایک مقالے میں مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت ملک میں نفرت پھیلا رہی ہے اور جمہوریت کے تینوں ستونوں مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کو تباہ کررہی ہے 
سونیا گاندھی نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیڈروں کے ذریعے نفرت انگیز بیانات اور تقریروں اور ان نفرتی بیانات کے بعد ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کو وزیراعظم مودی سرے سے نظر انداز کردیتے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے پارلیمنٹ کی کارروائی سے تقریروں کے حصوں کو ہٹانے، اراکین پارلیمنٹ پر حملہ کرنے اور تیزرفتاری کے ساتھ پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کرنے جیسے غیر متوقع اقدامات کئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اڈانی گروپ کی مالی بدعنوانی پر پارلیمنٹ میں بحث کی اجازت نہیں دی ۔
سونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی ایک جیسے نظریات رکھنے والی سیکولرجماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

ٹیگس