May ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • کورونا سے آنکھوں میں انفیکشن

ہندوستان میں بچوں کے ایک ماہر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ آیا ہے جس کا زیادہ تر شکار چھوٹے بچے ہو رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں آنکھوں میں انفیکشن ہو رہا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان میں پھیلنے والا کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ ایکس ایکس بی، ون پوائنٹ ون سکس، ہے جسے ارک ٹے رس بھی کہا جاتا ہے جبکہ یہ وائرس دنیا کے تیس ملکوں منجملہ امریکہ، جاپان اور مختلف یورپی ملکوں تک پہنچ چکا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اس وائرس پر خصوصی توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے جو اپنی خاص علامات کے ساتھ کورونا کے دیگر خطرناک وائرس کی جگہ لے سکتا ہے۔ اس وائرس کے نتیجے میں کوئی بیمار نہیں پڑتا بلکہ پہلے یہ پھیلتا ہے اور اس وائرس کے شکار افراد میں بخار، کھانسی، سر اور گلے میں درد ہونے لگتا ہے اور بچوں میں آنکھ کا انفیکشن ہو جاتا ہے۔ البتہ اس سلسلے میں ابھی مکمل تحقیقاتی نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔

دوسری جانب ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا کا زور بڑھتا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے دو ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد تیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ٹیگس