May ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں ایک اور دھماکہ

ہندوستان کی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں پیر کو بھی دھماکہ ہوا جس سے پورے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق ریاست پنجاب میں جالندھر پارلیمانی سیٹ کے لئے الیکشن سے پہلے شہر امرتسر میں دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پیر کو سکھوں کی اہم ترین عبادتگاہ سنہری مندر کے قریب لگاتار دوسرے دن ہونے والے دھماکے سے پورے شہر میں خوف کے بادل چھاگئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ پیر کی صبح ساڑھے چھے بجے گولڈن ٹمپل کے قریب ہریٹیج اسٹریٹ پر اسی جگہ ہوا جہاں ایک دن پہلے بھی دھماکہ ہوا تھا۔
دھماکے کے وقت سڑک پر آمدو رفت بہت کم تھی اس لئے دھماکے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دھماکے کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری، فارنزک ٹیم کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں ۔
بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ جالندھر لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر اس دھماکے کا مقصد لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا کر الیکشن میں ٹرن آؤٹ کو متاثر کرنا ہو سکتا ہے۔

ٹیگس