May ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان، آسام میں موٹاپے کے شکار پولیس اہلکاروں کو وارننگ

ہندوستان کی ریاست آسام میں موٹاپے کے شکار پولیس اہلکاروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ جسمانی طورپر فٹ نہ ہونے کی صورت میں ان کی نوکری جا سکتی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ریاست آسام میں موٹاپے کے شکار پولیس اہلکاروں کو فٹ ہونے کے لئے تین مہینے کا وقت دیا گیا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق آسام کے ڈائریکٹر جنرل پولیس جی پی سنگھ نے کہا ہے کہ یہ وارننگ وزیر اعلی کی ہدایت پر جاری کی گئی ہے۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق آسام کے وزیر اعلی نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ پولیس فورس میں جو لوگ شراب نوشی کے عادی ہیں، موٹاپے کے شکار ہیں اور جن کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات ہیں، ان کے لئے لازمی اور رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی اسکیم مد نظر رکھی گئی ہے۔

آسام کے وزیر اعلی نے کہا تھا کہ ریاست میں تین سو پولیس افسران اور اہلکار شراب نوشی کے عادی پائے گئے ہیں اور شراب نوشی کی کثرت کی وجہ سے ان کے مختلف اعضا کو نقصان پہنچ چکا ہے۔

ٹیگس