Jun ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  • سالانہ تقریبا دو لاکھ ہندوستانی زائرین کی ایران آمد

ہندوستان میں ولی فقیہ کے نمائندے مہدی مہدوی پور نے کہا ہے کہ سالانہ تقریبا دو لاکھ ہندوستانی ایران کا سفر کرتے ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام مہدی مہدوی پور نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے شہر کرگل میں حج کمیٹی کے مرکزی دفتر کے افتتاح کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال دو لاکھ سے زائد ہندوستانی مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سرزمین وحی کا سفر کرتے ہیں اور تقریبا اتنے ہی ہندوستانی مسلمان مقدس مقامات کی زیارت کے لیے ایران کا سفر کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایران ہندوستانی زائرین اور سیاحوں کی اس سے زیادہ تعداد کا خیرمقدم کرنے اور انھیں بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

کرگل حج کمیٹی کے مرکزی دفتر کا افتتاح لداخ کے ڈپٹی گورنر بی ڈی مشرا اور مہدی مہدوی پور نے کیا۔

بی ڈی مشرا نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج مسلمانوں کے پانچ اہم فرائض میں سے ایک ہے۔ انھوں نے کہا کہ حج کمیٹی کے ارکان زائرین اور حاجیوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔

ولی فقیہ کے نمائندے نے کرگل کے ڈپٹی گورنر بی ڈی مشرا کو ایران کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

ٹیگس