Jul ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

کشمیر میں گزشتہ دو دنوں کے دوران ہندوستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 6 مبینہ عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

سحر نیوز/ہندوستان: ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں گزشتہ چند دنوں سے عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں اضافہ ہوا ہے اور دو دنوں کے اندر پونچھ ضلع میں فوجی  کارروائی  کے دوران 6 مبینہ عسکریت پسندوں کی موت ہو چکی ہے۔

 ایک رپورٹ کے مطابق جون اور جولائی کے مہینوں یعنی یکم جون سے 20 جولائی کے درمیان سیکورٹی فورسز نے ایک مبینہ انکاؤنٹر میں 21 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا تھا اور اس سال جنوری سے مئی تک فوج  کے ہاتھوں 14 عسکریت پسند مارے گئے۔

حالانکہ جنوری اور اپریل کے درمیان جموں و کشمیر میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد بہت کم تھی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوری میں 4، فروری میں تین، مارچ میں ایک اور اپریل میں صفر دہشت گرد مارے گئے۔ ساتھ ہی مئی میں چھ دہشت گرد مارے گئے تھے۔ بعض رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں عسکریت پسندوں کے مارے جانے میں 73 فیصد کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 131 عسکریت پسند مارے گئے تھے۔

ٹیگس