ہندوستان: سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 2 عسکریت پسند جاں بحق
Aug ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے پلوامہ علاقے میں اتوار کو دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاونٹر میں دو عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق انکاؤنٹر لارو - پاریگام علاقے میں ہوا۔ سیکورٹی فورسز کو پریگام گاؤں میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے یہ آپریشن شروع کیا۔
یاد رہے کہ 4 اگست کو جموں و کشمیر کے کولگام میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک انکاونٹر میں تین ہندوستانی فوجی اہلکار مارے گئے تھے۔