چندریان 3 کے بعد ہندوستان نے سورج کی تحقیقات کےلئے مشن لانچ کردیا (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i425176-چندریان_3_کے_بعد_ہندوستان_نے_سورج_کی_تحقیقات_کےلئے_مشن_لانچ_کردیا_(ویڈیو)
چندریان 3 کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد ہندوستان نے سورج کی تحقیق کےلئے پہلا سولر مشن آج خلاء میں روانہ کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran

چندریان 3 کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد ہندوستان نے سورج کی تحقیق کےلئے پہلا سولر مشن آج خلاء میں روانہ کر دیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے چاند پر اپنے کامیاب چاندریان 3 خلائی گاڑی کی لینڈنگ کے بعد آج سورج کی تحقیق کےلئے اپنا پہلا سولر مشن راکٹ کے ذریعے روانہ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو میں سورج کی تحقیق کےلئے اس راکٹ کی کامیاب پرواز پر تالیاں بجائی گئیں اور اسے اسرو کی ویب سائیٹ پر لائیو بھی دکھایا گیا۔
یاد رہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندرا مودی کے احکامات پر ہندوستان نے خلائی لانچ کے نظام کو پرائیویٹائز کر دیا ہے اور وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اس شعبے میں سرمایہ کاری لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہندوستان، اگلے دس سالوں میں عالمی خلائی لانچ مارکیٹ میں اپنے حصے کو پانچ گنا بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔