Sep ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • ساڑھے چار مہینے کے بعد منی پور میں انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کا اعلان

منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ نے آج سے، یعنی 23 ستمبر سے انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آج سے (23 ستمبر سے) منی پور میں انٹرنیٹ خدمات بحال کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ منی پور میں موبائل انٹرنیٹ خدمات پچھلے ساڑھے چار ماہ سے بند تھیں، حالانکہ گزشتہ 25 جولائی کو ایک سرکاری حکم کے بعد براڈبینڈ خدمات کو کچھ شرطوں کے ساتھ بحال کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ منی پور ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو الگ الگ معاملوں کی بنیاد پر مرحلہ وار طریقے سے موبائل نمبروں کو فہرست بند کر کے موبائل انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ٹیگس