Oct ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • بی جے پی حکومت کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی

کانگریس پارٹی کے صدر نے پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں بی جے پی حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ۔

سحر نیوز/ ہندوستان: کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطا ب میں ملک ارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی ملک کو تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست سے نجات دلانے اور سماجی انصاف قائم کرنے کے لئے کوشش کررہی ہے۔ انھوں نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے اسپیشل اجلاس کے دوران بھی حکومت نے اپوزیشن سے بات چیت کی کوئی کوشش نہیں کی اور بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی ہی کوشش کی ہے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ اپوزیشن نے خواتین ریزرویشن بل میں بھر پور تعاون کیا اور بل بھاری اکثریت سے پاس ہوا۔

ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ اگر حکومت چاہتی تو دو ہزار چوبیس کے الیکشن سے ہی اس بل کا نفاذ ہوسکتا تھا لیکن حکومت اس مسئلے میں صرف تشہیر اور ووٹ بینک کی سیاست پرعمل کررہی ہے۔

ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ آج ملک میں سابقہ تمام ریکارڈ توڑنے والی مہنگائی ایسی بے روزگاری ہے جس کی گزشتہ پینتالیس برس میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔انھوں نے اسی کے ساتھ حکومت پر اپوزیشن کے خلاف ای ڈی، سی بی آئي اور دیگر سیکورٹی اداروں سے کام لینے کا الزام لگایا۔

 

ٹیگس