Oct ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستانی عوام بھی مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے

ہندوستانی عوام اور اسی طرح علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نے سڑکوں پر نکل کر ستم دیدہ فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی عوام اور اسی طرح علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نے وسیع پیمانے پر شرکت کی اور غاصب صیہونی حکومت سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اعلان کیا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے شہرعلی گڑھ کی سڑکوں پر یہ بڑا مظاہرہ پیر کی رات کیا گیا۔ مظاہرے کے شرکا نے غاصب صیہونی حکومت کی مخالفت اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔

ٹیگس