Oct ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
  • کیرالہ میں پے درپے تین دھماکے، ایک ہلاک 36 زخمی

ہندوستان کی ریاست کیرالہ کے ایرناکولم میں کالامسری میں واقع ایک کنونشن سینٹر میں تین زبردست دھماکے ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق کنونشن سینٹر میں’ یہوواہ کے گواہوں‘ کی دعائیں جاری تھیں جب دھماکے ہوئے۔

سحرنیوز/ ہندوستان: ہندوستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق  دھماکوں میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے جبکہ 36  افراد زخمی بتائے جاتے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دریں اثنا، وزیر داخلہ امت شاہ نے کیرالہ دھماکوں کے معاملے پر کیرالہ کے وزیر اعلی سے بات کی ہے- وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کہا، 'یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ ہم واقعے کی تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔ کنونشن سنٹر میں منعقدہ تین روزہ پروگرام کا آج آخری دن تھا۔ دھماکہ کیسے ہوا اور اس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ جس ہال میں دھماکا ہوا ہے وہاں 2 ہزار افراد کی گنجائش ہے-

فائر بریگیڈ کے عملے نے جلی ہوئی لاش نکال لی ہیں اور کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ آپ کو بتاتے ہیں کہ یہوواہ کے گواہ عیسائیت کا ایک فرقہ ہے جن کے مذہبی عقائد مرکزی دھارے کی عیسائیت سے مختلف ہیں۔ اس کے بہت سے پروگرام وقتاً فوقتاً عالمی سطح پر منعقد کیے جاتے ہیں۔ یہوواہ کے گواہوں کے اصولوں کا تعین ان کی گورننگ باڈی کرتی ہے۔

 

ٹیگس