ہندوستان: زیر تعمیر سرنگ میں 40 مزدور پھنسے، پائپ کے ذریعہ آکسیجن کی فراہمی
Nov ۱۲, ۲۰۲۳ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
ہندوستان کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں ایک زیر تعمیر سرنگ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے جس میں 40 مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔
سحر نیوز/ ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کی شمالی پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں ہفتے کی رات ایک زیر تعمیر سرنگ کا ایک حصہ دھنس گیا جس میں کم سے کم 40 مزدور پھنس گئے جو خبر لکھے جانے تک پھنسے ہوئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق زیر تعمیر سرنگ کا 50 میٹر حصہ دھنس گیا اور مزدور اس میں پھنس گئے۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے امدادی کارروائی جاری ہے اور پائپ کے ذریعہ مزدوروں تک آکسیجن پہنچائی جا رہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا۔ ضلعی انتظامیہ کے حکام کے مطابق مزدوروں کو نکالنے میں 2 سے 3 دن لگ سکتے ہیں۔