Jan ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی درخواست خارج

ہندوستان میں بلقیس بانو کیس میں سپریم کورٹ نے مجرموں کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے فوری طور پر سرینڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: بلقیس بانو کیس کے مجرموں کو سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ وہ اکیس جنوری کو سرینڈر کردیں اس سے پہلے مجرموں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرکے سرینڈر کے لئے مہلت مانگی تھی۔

ہندوستانی سپریم کورٹ نے مجرموں کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ سرینڈر کرنے کی مہلت بڑھانے اور واپس جیل میں جانے کے لئے مزید وقت دیئے جانے کی درخواست میں جو وجوہات بیان کی گئی ہيں ان میں کوئی دم نہيں ہے۔

واضح رہے کہ بلقیس بانو کیس میں مجرموں کو گجرات کی ریاستی حکومت کی جانب سے معافی دیئے جانے کے اقدام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا اور اب سپریم کورٹ نے تقریبا ڈیڑھ سال بعد دوبارہ مجرموں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کا حکم دیا ہے۔

ٹیگس