Apr ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام لداخ میں دفعہ 144 نافذ

ہندوستان کے زیرانتظام لداخ کے ضلع لیہ میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی مرکزی حکومت کے زیرانتظام لداخ کے لیہ ضلع میں مقامی انتظامیہ نے سماجی کارکن سونم وانگ چوک کی جانب سے مارچ نکالنے کے اعلان سے پہلے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے ۔ تین ہفتے سے بھوک ہڑتال پر بیھٹے سماجی کارکن سونم وانگ چوک نے ستائیس مارچ کو اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی تھی لیکن ان کی بھوک ہڑتال کے خاتمے کے بعد علاقے کی خواتین نے دس روزہ بھوک ہڑتال شروع کی ہے اور اس کے بعد علاقے کے نوجوانوں نے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ لداخ کے سماجی کارکن سونم وانگ چوک لداخ کو ریاست کا درجہ دیئے جانے اور اسے آئين کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کا مطالبہ کررہے ہيں۔

ٹیگس