دہلی کے وزير اعلی کو مایوسی کا سامنا
دہلی کے وزير اعلی کے کیس کی سماعت کرنے والی ہندوستانی سپریم کورٹ کی بینچ کی ہدایات کی بنیاد پر اروند کیجریوال کو ابھی جیل ہی میں رہنا پڑے گا ۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے سپریم کورٹ کی دو ججوں پر مشتمل بینچ نے اروند کیجریوال کی اس درخواست پر سماعت کی جس میں انھوں نے آبکاری پالیسی بدعنوانی معاملے میں اپنی گرفتاری کو چیلنج کیا ہے۔
جسٹس سنجیوکھنّا اور جسٹس دیپانکر کی بینچ نے دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے والی اروند کیجریوال کی درخواست پر ای ڈی کو نوٹس جاری کیا جس نے معاملے میں ان کی گرفتاری کو برقرار رکھا گیا تھا ۔ عدالت نے ای ڈی کو چوبیس اپریل تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے ۔
عدالتی بینچ نے کہا ہے کہ اس معاملے کی مزید سماعت انتیس اپریل کو ہو گی اور اس کا مطلب یہ ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی کو ابھی جیل میں ہی رہنا ہے ۔
واضح رہے کہ ای ڈی نے اروند کیجریوال کو اکیس مارچ کو گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت سے تہاڑ جیل میں بند ہيں ۔