کیجریوال: وزیر اعظم صاحب کچھ تو کیجئے
ہندوستان کی عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے سابق وزیر اعلا اروند کیجریوال نے وزیر اعظم مودی پر کمزوری کا الزام لگاتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق اروند کیجریوال نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی تازہ پوسٹ میں دہلی کے اسکولوں کو بم کی دھمکی ملنے کے تعلق سے مرکزی حکومت پر کچھ نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ ان کی اتنی کمزوری کی وجہ کیا ہے ۔
دہلی کے سابق وزیر اعلا اروند کیجریوال نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ " وزیر اعظم صاحب کچھ تو کیجئے،ایک سو چالیس کروڑ عوام کا وزیر اعظم اتنا بے بس کیوں ہے۔ کیا آپ سے کچھ بھی سنبھل نہیں رہا ہے۔
مسٹر کیجریوال کا کہنا ہے کہ قومی دارالحکومت دہلی میں اسکولوں کو بم کی دھمکی ملتی ہے، ہر طرف افرا تفری مچ جاتی ہے اور بچوں کے سرپرستوں میں خوف پھیل جاتا ہے۔
انھوں نے الزام لگایا ہے کہ ایک سال سے اس طرح کی دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن بقول ان کے اب تک اس سلسلے میں نہ کسی کو پکڑا گیا اور نہ ہی کوئی کارروائی کی گئی ۔
مسٹر کیجریوال نے مرکزی حکومت یہ الزآم ایسی حالت میں لگایا ہے کہ دہلی کے اسکولوں کو اب تک کئی بار بم کی دھمکی مل چکی ہے جس کے بعد اسکولوں کو خالی کر الیا گیا اور بچوں کو گھر بھیج دیا گیا۔