May ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات کی گہما گہمی کے دوران حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں میں نوک جھونک

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر کہا ہے ان کی جماعت اور این ڈی اے اتحاد حالیہ انتخابات میں جیت کے لیے تیار ہے-

سحرنیوز/ ہندوستان: شمالی مہاراشٹر کے ضلع ڈنڈوری میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  این ڈی اے اتحاد ایک اہم جیت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس اتنی سیٹیں حاصل نہیں کر پائے گی کہ وہ اپوزیشن لیڈر کے عہدے کا دعویٰ کر سکے۔

دوسری جانب کانگریس پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے دعوی کیا ہے کہ حالیہ انتخابات کے نتیجے میں نریندر مودی وزیراعظم نہیں رہیں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر گاندھی کا کہنا تھا کہ بی جے پی انتخابات ہار رہی ہے اور 4 جون کے بعد نریندرمودی ملک کے وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔

ادھر کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے حمکراں جماعت پر عوام کو مذہب کے نام پر گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ واڈرا میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ موجود ہ حکومت عوام کے تئیں قطعی جوابدہ نہیں ہے اور یہ صرف عوام کو مذہب کے نام پر گمراہ کر کے ووٹ حاصل کرتی ہے۔ بی جے پی اور اس کے رہنماؤں نے ہمیشہ اس الزام کو سختی کے ساتھ مسترد کیا ہے۔

ٹیگس