ہندوستان میں ایک اور بڑا ٹرین حادثہ، 15 مسافر ہلاک
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں ایک بڑے ٹرین حادثے میں کم سے کم پندرہ مسافرہلاک ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/ہندوستان: خبروں کے مطابق اگرتلہ سے سیالدہ جانے والی کنچن جنگا مسافر ٹرین کو ایک مال گاڑی نے پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے باعث مسافر ٹرین کی کئي بوگیاں پٹری سے اترگئيں اس حادثے میں کم سے کم پندرہ افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے ہيں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گيا ہے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ پر قیامت صغری کے مناظر تھے اور ہر طرح چیخ وپکار کی ہی آواز سنائی دے رہی تھی۔
نیو جلپائي گوڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جب مال گاڑی کے ڈرائیور نے سگنل کو نظر انداز کرتے ہوئے مسافر ٹرین کو ٹکر ماردی اس حادثے میں مال گاڑی کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوا ہے۔
ہندوستان میں ریلوے کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے اور سب سے زیادہ ٹرین حادثے بھی ہندوستان میں ہی رونما ہوتے ہیں۔