Aug ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ہر مذہب و زبان کے لوگوں کی حفاظت ہونی چاہئے

ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے صدر نے جماعت اسلامی کو اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بہت مبارک ہو جماعت اسلامی باہر آگئی ہے ۔ فاروق عبداللہ نے کہا ہماری دعا ہے کہ جموں کشمیر میں امن اور ترقی آئے اور نوجوانوں کو روزگار ملے انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہندو مسلمان اور سکھ عیسائی سب کے درمیان رشتے اچھے ہوں ۔

فاروق عبداللہ نے ریاست آسام میں نماز کے وقت کی چھٹی کی منسوخی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب وقت آئے گا یہ سب بدل جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں ہر مذہب اور ہر زبان کے لوگ رہتے ہيں ہمیں ہر مذہب کی حفاظت کرنی چاہئے۔

ٹیگس