Sep ۳۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی پاکستان کو دھمکی

ہندوستان کے مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان میں دہشت گردی کا کوئی بھی بڑا واقعہ پیش آیا تو پاکستان میں گھس کر جوابی کارروائی کی جائے گی۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے گریز میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے موجودہ اسمبلی انتخابات غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ پوری دنیا کی نظریں ان پر ٹکی ہوئی ہیں لہذا لوگوں کو سوچ سمجھ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک بشمول پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے تاہم دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کہا کرتے تھے کہ دوستوں کو بدلایا جا سکتا ہے پڑوسیوں کو نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ایمانداری سے کہتا ہوں کہ کشمیر میں دہشت گردی کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔
واضح رہے کہ ابھی تک پاکستان نے ہندوستان کے وزیر دفاع کے اس بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

ٹیگس