Oct ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں نافذ صدر راج ختم

ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں حکومت سازی سے پہلے صدر راج کے نفاذ کو ختم کردیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں نئے وزیر اعلیٰ کے تقرری کے عمل سے پہلے صدر راج کے نفاذ کو ختم کردیا گیا ہے۔

اس گزٹ نوٹیفیکیشن سے جموں وکشمیر میں نئے وزیر اعلیٰ کے حلف برادری کے لئے راستہ صاف ہوگیا ہے۔

اس سے قبل نیشنل کانفرنس کے رہنما عمرعبداللہ جموں و کشمیر میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے سری نگر کے راج بھون پہنچے تھے۔

جموں و کشمیر کی بارہمولہ سیٹ سے لوک سبھا کے رکن شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید نے ہفتہ کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور انہیں لوگوں کے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔

اس سے قبل ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے مستقبل کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے ایک انٹرویو ميں کہا تھا کہ ان کی حکومت بننے کے بعد کابینہ کے پہلے اجلاس میں جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ واپس ملنے کی قرارداد پاس کی جائے گی۔

آئین کی دفعہ تین سو ستر کے بارے میں انھوں نے کہا کہ جب تک مرکز میں بی جے پی بر سر اقتدار ہے اس وقت تک اس دفعہ کی بحالی ممکن نہیں ہے۔

ٹیگس