Nov ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
  •  جموں و کشمیر کی اسمبلی میں احتجاج کے درمیان آرٹیکل 370 کی بحالی کی قرارداد منظور

جموں کشمیر اسمبلی کے تیسرے اجلاس کے دوران دفعہ تین سو ستر کی بحالی کے لیے قرارداد پیش کی گئی جسے اسمبلی میں اکثریتی ووٹوں سے منظور کرلیا گیا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: جموں و کشمیر اسمبلی کے تیسرے دن اجلاس کے دوران شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی، جب نائب وزیر اعلی سریندر چودھری نے اسمبلی میں دفعہ تین سو ستر کی بحالی کے لیے قرارداد پیش کی۔ اس قرارداد کو اسمبلی میں اکثریتی ووٹوں سے منظور کرلیا گیا، جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

اس قرار داد کی منظوری کے بارے میں جموں کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے میڈیا کے سوال پر کہا کہ اسمبلی نے اپنا کام کر دیا میں اس پر اتنا ہی کہوں گا۔ اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ اسمبلی جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت، ثقافت اور حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی اور آئینی ضمانتوں کی اہمیت کی توثیق کرتی ہے۔

جموں کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت مرکزی حکومت سے درخواست کرے کہ وہ جموں و کشمیر کے منتخب نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرے تاکہ ریاست کی خصوصی حیثیت اور آئینی ضمانتوں کی بحالی کے لیے آئینی طریقہ کار پر عمل کیا جا سکے۔

 

ٹیگس