جموں کشمیر کی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی
ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کی اسمبلی میں جمعہ کو مسلسل پانچويں روز بھی خطے کا خصوصہ درجہ بحال کئے جانے کی قرارداد پر ہنگامہ ہوا۔
سحر نیوز/ ہندوستان: جمعہ کو جموں کشمیر کی اسمبلی کے اجلاس کے پانچویں اور آخری دن بھی پی ڈی پی ، پیپلز کانفرنس اور عوامی اتحاد پارٹی کے اراکین اور بی جے پی کے ممبران کے درمیان ہاتھا پائی کے باعث ایوان میں شدید ہنگامے کے مناظر دیکھنے کو ملے۔
جمعہ کو اسمبلی کا اجلاس جوں ہی شروع ہوا بی جے پی کے اراکین نے خصوصی اختیارات سے متعلق قرارداد کے خلاف شدید احتجاج کرنا شروع کردیا - ہنگامے کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسپیکر بی جے پی کے ارکان کو باہر نکالنے کا حکم دے دیا جبکہ باقی بی جے پی ممبران نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا ۔
ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کی مخلوط حکومت کے ذریعے خطے کی خصوصی بحیثیت اور دفعہ تین سو ستر بحال کرنے کے حق میں قرارداد اسمبلی میں پیش کی تھی جسے اکثریت سے منظور کرلیا گیا تاہم بی جے پی اس کی شدت کے ساتھ مخالفت کر رہی ہے۔