پرینیکا گاندھی نے رکن پارلیمنٹ کا حلف اٹھا، 71 سال پہلے کی تاریخ دوہرائی
ہندوستان میں کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سیکریٹری پرینیکا گاندھی نے رکن پارلیمنٹ کا حلف اٹھالیا۔
سحر نیوز/ ہندوستان:نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے آج ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔
پرینکا گاندھی ریاست کیرالا کی وائناڈ پارلیمانی حلقے سے ضمنی الیکشن میں چار لاکھ سے زائد ووٹوں سے جیت کرایم پی منتخب ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ ہندوستان کے گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریسی رہنما راہل گاندھی رائے بریلی اور وائناڈ دو نوں جگہوں سے الیکشن جیتے تھے۔
انھوں نے رائے بریلی سے پارلیمنٹ کی رکنیت اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا اور وائناڈ پارلیمانی سیٹ سے استعفی دے دیا جس کے بعد کانگریس ہائی کمان سے اس نشست سے پرینکا گاندھی کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ۔
پرینکا ہندوستان کے آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کی بیٹی اور راہل گاندھی کی بہن ہیں۔ وہ کافی عرصے سے ہندوستان کی سیاست میں سرگرم ہیں لیکن پہلی بار الیکشن لڑیں اور چارلاکھ سے زائد ووٹوں سے جیت کر پارلیمنٹ پہنچی ہیں۔
اس سے قبل 71 سال پہلے جواہر لال نہرو اور ان کی بہن ایک ساتھ رکن پارلیمنٹ رہی ہيں۔