Dec ۰۳, ۲۰۲۴ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستانی پارلیمنٹ میں ہنگامے کے ساتھ پہلی بار کاروائی چلی

ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں تعطل دورہوجانے اور سرمائی سیشن ميں پہلی بار کارروائی معمول کےمطابق چلنے کی خبر ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان:  ہمارے نمائندے کے مطابق چیئر مین راجیہ سبھا نے کارروائی شروع ہونے کے بعد وقفہ صفرمیں اپوزیشن اراکین کو ان کے مطالبات کے مطابق بعض معاملات پر اپنی بات رکھنے کی اجازت دی جس کے نتیجے میں ہندوستانی پارلیمانی کے موجودہ سیشن میں پہلی بار کارروائی کسی ہنگامے کے بغیر چلی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے موجودہ سرمائی اجلاس سیشن شروع ہونے کے بعدسے اب تک حزب اختلاف کے اراکین کے اپنے مطالبات پر ڈٹے رہنے اور ہنگامے کی وجہ سے کارروائی معمول کے مطابق نہیں چل سکی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کارروائی شروع ہوتے ہی چیرمین جگدیش دھنکڑ نے اعلان کیا کہ انہیں اراکین کی جانب سے ضابطہ دو سو سڑسٹھ کے تحت متعدد معاملات اٹھانے کے حوالے سے تحریک التوا کے نوٹس موصول ہوئے ہیں۔

رام گوپال یادو

جگدیش دھنکڑ نے کہا کہ ان میں سے بعض معاملات وقفہ صفر میں اٹھائے جاسکتے ہیں۔چیئرمین راجیہ سبھا کے اس اعلان کے بعد موجودہ سرمائی سیشن شروع ہونے کے بعد ایوان کی کارروائی بغیر کسی ہنگامے کے معمول کے مطابق شروع ہوئی اور جاری رہی۔البتہ سماج وادی پارٹی کے اراکین نے اپنے لیڈررام گوپال یادو کو سنبھل فرقہ وارانہ فساد پر بولنے کا وقت کم دیئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
 

 

ٹیگس