Feb ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: لوک سبھا میں ہنگامہ، کارروائی معطل

امریکہ سے واپس آنے والے تارکین وطن کے مسئلہ پر جمعرات کو لوک سبھا میں اپوزیشن اراکین نے زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی سرکاری نیوز ایجنسی یو این آئی کے مطابق تارکین وطن کے مسئلے پر ایوان کی کارروائی تین بار ملتوی ہونے کے بعد لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اراکین سے بجٹ پر بحث کرنے پر زور دیا تاہم جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، اپوزیشن اراکین نے نعرے بازی شروع کر دی۔
ہنگامے کے درمیان وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایوان میں بیان ہنگامے کےدوران اسپیکر نے کہا کہ آپ کے تحفظات حکومت کے نوٹس میں ہیں۔ یہ خارجہ پالیسی کا معاملہ ہے۔ یہ کسی اور ملک کا معاملہ ہے اور حکومت کے علم میں ہے۔ مسٹر برلا کی بار بار درخواست کے باوجود ہنگامہ ختم نہیں ہوا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔

ٹیگس