Feb ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: نئی دہلی میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ

ہندوستانی جوانوں نے امریکہ سے نکالے گئے غیر قانونی تارکین وطن ہندوستانیوں کے ساتھ امریکہ کے توہین آمیز رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کے پتلے کو نذر آتش کیا

سحرنیوز/ہندوستان: امریکہ سے نکالے گئے ہندوستان کی ریاست پنجاب کے سو سے زيادہ تارکین وطن کے ساتھ مسافرت کےدوران پیش آنے والے امریکی حکام کے تحقیر آمیز رویے پر ہندوستانی جوانوں اور وکلا نے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
سی این این کی رپورٹ کےمطابق امریکہ سے نکالے گئے ہندوستانی تارکین وطن کہ جن کو ایک فوجی طیارے کے ذریعے ہندوستان لایا گيا، مسافرت کے دوران ان کے ہاتھوں کو حتی قضائے حاجت کے وقت بھی کھولا نہيں گيا۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی جوانوں کے ایک گروپ نے اس توہین آمیز رویے کے خلاف نئی دہلی میں ٹرمپ کے پتلے کو جلایا جبکہ متعدد ہندوستانی وکلاء نے بھی اپنے ہاتھوں میں علامتی طور پر ہتھکڑی پہن کر اس ملک کی پارلمینٹ کے ساتھ مظاہرہ کیا۔

 

ٹیگس