ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں متعدد مائو نواز ہلاک
Feb ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں اس ملک کی سیکیورٹی فورس کے آپریشن میں اکتیس ماؤ نواز ہو گئے۔
سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران دو سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک اور دس سے زائد دیگر زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان ذرائع کے مطابق ہندوستان کی سیکیورٹی فورس نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا۔
ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ کی پولیس کے مطابق اس سال اب تک ریاست میں الگ الگ واقعات میں انچاس ماؤ نواز ہلاک ہو چکے ہیں۔