Feb ۲۶, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • جموں کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ؛ عمر عبداللہ

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک بار پھر ریاست کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق عمر عبد اللہ نے ایک مقامی ٹی وی چینل کے خصوصی گفتگو میں جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کو ریاست کے عوام کے ساتھ غداری قرار دیا۔ جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے لوگ اب بھی مکمل ریاست کا درجہ حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوہزار انیس میں کہا گیا کہ یہ ایک عبوری مرحلہ ہے، مگر اب پانچ سال گزر چکے ہیں۔ عمر عبد اللہ کا کہنا تھا کہ جب آپ، لوگوں کو کہتے ہیں کہ اپنی حکومت خود منتخب کریں تو حکومت کو منتخب کرنے کے بعد اسے اپنے حقوق ملنے چاہئیں، ورنہ اسمبلی اور منتخب حکومت نہ رکھیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں مرکزی حکومت کے تعاون سے اس نظام میں اپنا کام کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے تو انہوں نے کہا کہ ہم اپنا کام کر رہے ہیں، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے لیکن ظاہر ہے کہ یہ ریاست نہیں ہے۔
خیال رہے کہ سال دوہزار انیس میں آرٹیکل تن سو ستر کو ختم کرنے پر مبنی مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد کشمیری عوام اور سیاسی جماعتوں میں سخت اشتعال پیدا ہو گیا تھا۔

ٹیگس