Mar ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی ریاست منی پور میں کریک ڈاؤن، اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری

ہندوستان کی ریاست منی پور میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن اور لوگوں کی جانب سے رضا کارانہ طور پر اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی ریاست منی پور کے دارالحکومت امپھال سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ریاستی پولیس نے عسکریت پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤں کی خبر دی ہے۔ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے پیپلزوار گروپ کے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے پاس سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد ہوا ہے۔ دوسری طرف ریاستی دارالحکومت امپھال سمیت مختلف علاقوں میں عوام کی جانب سے رضا کارانہ طور پر اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ منی پور میں گورنرراج نافذ ہے اور گورنر نے پہلی بار بیس فروری کو اسلحہ جمع کرانے کے لئے ایک ہفتے کا وقت دیا تھا۔ گورنر نے اس مدت میں توسیع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ چھے مارچ کی شام تک سبھی اسلحے رضا کارانہ طور پر جمع کرادیئے جائيں۔ گورنر کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے کہ یہ مدت گزرنے کے بعد سیکورٹی دستوں کی کارروائي میں اسلحہ ملنے پر تعزیراتی قانون کے تحت سزا دی جائےگی۔

ٹیگس