ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی دو تنظیموں پر پابندی
Mar ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
ہندوستان کی وزرات داخلہ نے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی گئی۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی وزارت داخلہ نے منگل کو جموں و کشمیر کے دو گروپوں میر واعظ کی زیر قیادت عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی) اور مسرور عباس انصاری کی زیر قیادت جموں و کشمیر اتحاد المسلمین (جے کے آئی ایم) کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت پانچ سال کے لیے کالعدم تنظیم قرار دے دیا۔