Apr ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: مغربی بنگال میں وقف قانون کے خلاف مظاہرہ

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں وقف قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے جنوبی چوبیس پرگنہ میں انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں نے وقف قانون کے خلاف کولکتہ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی جسے پولیس نے روک دیا ہے انڈین سیکولر فرنٹ پارٹی کے کارکن وقف قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے کے لئے بسوں کے ذریعے جنوبی چوبیس پرگنہ سے کولکتہ جارہے تھے کہ راستے میں پولیس نے انہيں روک دیا جس کے بعد مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی - پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔ چوبیس پرگنہ میں یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب مرشد آباد میں وقف قانون کے خلاف مظاہروں کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں اور وہاں سینٹرل ریزرو فورس کے جوانوں کو تعینات کردیا گیا ہےاس درمیان جمعیت علمائے ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی کا کہنا ہے کہ وہ وقف املاک پر قبضہ نہيں ہونے دیں گے اور اس قانون کے خلاف اپنی جد وجہد جاری رکھیں گےان کا کہنا تھا کہ وقف بچانے کے لئے اکر قربانی بھی دینی پڑی تو وہ قربانی بھی دیں گے وقف قانون کے خلاف مسلم تنظیموں خاص طور پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے گیارہ اپریل سے سات جولائی تک وقف بچاؤ مہم شروع کا اعلان کررکھا ہے دوسری جانب کمیونیسٹ پارٹی آف انڈیا اور تمل اداکار وجئے کی پارٹی نے بھی وقف قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کردی ہے مذکورہ قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں سولہ اپریل کو سماعت ہونے والی ہے۔

 

ٹیگس