Apr ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں سرچ آپریشن جاری

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: سری نگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پہل گام میں عسکریت پسندوں کے خلاف وسیع سرچ آپریشن جاری ہے جس میں فضائی نگرانی کے وسائل سے بھی کام لیا جارہا ہے۔ رپورٹ میں مقامی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آپریشن میں فوج، سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولیس اورنیم فوجی دستوں کے ہزاروں اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
آپریش میں ہیلی کاپٹروں سے بھی کام لیا جارہا ہے۔ اس آپریشن کو گزشتہ منگل کی شام کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا آپریشن قرار دیا جارہا ہے۔ بتایاگیا کہ پہل گام میں سیاحوں پر حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کے لئے ترال، شوپیان اور کپواڑہ سے سیکورٹی دستوں کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ منگل کو پہل گام میں سیاحوں پر مسلح افراد کی فائرنگ میں اٹھائيس سیاح مارے گئے تھے جس کے بعد پوری وادی کشمیر میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں، تنظیموں اور رہنماؤں کی اپیل پر وسیع مظاہرے کرکے اس حملے کی مذمت کی گئی تھی۔

ٹیگس