May ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • برصغیر ہند و پاک میں کورونا کی نئی لہر

ہندوستان اور پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: پاکستان کے میڈیا زرائع کے مطابق کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے کئی کیسز رپورٹ ہونے لگے۔ محکمہ صحت سندہ نے کراچی میں کرونا وائرس سے چار اموات کی تصدیق کی ہے ۔ہسپتال کے زرائع کے مطابق بہت سے مریض ایسے ہیں جن کی ٹریول ہسٹری موجود ہے۔
متاثرہ افراد کی عمریں ساٹھ سال سے زائد ہیں۔ متعدد امراض کے ماہرین کے مطابق کورونا کی علامات میں بخار، کھانسی، نزلہ اور جسم درد شامل ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں اور رش والی جگہوں پر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔
دوسری جانب ہندوستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق ریاست مہاراشٹرا، کیرالا، دہلی، گجرات، ہریانہ اور کرناٹک سمیت مختلف ریاستوں میں کورونا کا نیا ویریئنٹ جے این ون تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ریاستوں میں محکمہ صحت نے اس حوالے سے ایڈوائزری بھی جاری کردی ہے۔ ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے پینتالیس نئے کیسیز کا اندراج کیا گیا۔ مہاراشٹرا میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے نئے معاملات سب سے زیادہ شہر ممبئی میں پینتس ریکارڈ کئے گئے۔
ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کی نئی لہر کی لپیٹ میں آنے والوں کی تعداد دوسو دس ہے جن میں سے ایک سو تراسی کا تعلق ممبئی سے ہے۔ مہاراشٹرا کے بعد کورونا کے نئے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ریاست گجرات میں ایک سو بیاسی بتائی گئی۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق دہلی میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد تیئس ہے۔

ٹیگس