Aug ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • دہلی میں موسلادھار بارش، سڑکیں زیرِ آب، پروازیں منسوخ

شدید بارش سے دہلی، نوئیڈا اور گروگرام کے کئی علاقے زیرِ آب، ریڈ الرٹ جاری

سحرنیوز/ہندوستان: دہلی-این سی آر میں شدید بارش، ریڈ الرٹ جاری، آبی جماؤ سے نظام زندگی متاثر

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے دہلی-این سی آر میں بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ دن بھر درمیانی سے شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ بوچھاروں کا امکان ہے، خاص طور پر مشرقی اور سینٹرل دہلی میں۔

بارش کے باعث بی ڈی مارگ، وجے نگر انڈر پاس، ریلوے اسٹیشن روڈ سمیت کئی علاقوں میں گھٹنوں تک پانی بھر گیا ہے۔ نرمدا اپارٹمنٹ کے سامنے اور اراکین پارلیمنٹ کے فلیٹس کے اطراف آبی جماؤ عام ہو چکا ہے۔

آئی ٹی او، موتی باغ، کناٹ پلیس، منٹو روڈ، وسنت کنج سمیت متعدد مقامات پر پانی جمع ہے۔ ٹریفک جام اور فضائی تاخیر کے باعث انڈیگو، اسپائس جیٹ نے مسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

ڈی آئی اے ایل کے مطابق آئی جی آئی ایئرپورٹ پر کوئی فلائٹ ڈائیورژن نہیں ہوا۔ دوسری جانب جمنا ندی کی سطح 204.4 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جو سیلاب کے خطرے سے ابھی نیچے ہے۔

ٹیگس