Aug ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اگنی پانچ میزائل کا کامیاب تجربہ

ہندوستان نے اگنی پانچ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی حکام نے ریاست اڈیشہ کے چاندی پور ٹیسٹ رینج میں کئے جانے والے اگنی پانچ میزائل کے تجربے کو کامیاب بتایا ہے۔ ہندوستان کے متعلقہ عہدیداروں نے بتایا ہے کہ اسٹریٹیجک فورس کمانڈ کے زیر اہتمام اس تجربے میں، میزائل کے سبھی آپریشنل اور تکنیکی پیرا میٹرز کے ٹیسٹ کے نتائج کو کامیاب قرار دیا گيا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ڈیفنس ریسرچ ایںڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کا تیارکردہ اگنی پانچ میزائل ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا اگنی سیریز کا سب سے ایڈوانس میزائل بتایا جاتا ہے۔ یہ میزائل ایک ساتھ کئی جوہری وار ہیڈ لے جا سکتا ہے جن ميں سے ہر ایک کے ذریعے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ 

ٹیگس