امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تجارتی کشیدگی؛ امریکی صدر کا دورہ ہندوستان منسوخ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i446915-امریکہ_اور_ہندوستان_کے_درمیان_تجارتی_کشیدگی_امریکی_صدر_کا_دورہ_ہندوستان_منسوخ
ٹیرف کے مسئلے پر نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگي بڑھنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ ہندوستان منسوخ ہوگیا ہے۔
(last modified 2025-10-14T14:02:17+00:00 )
Sep ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۶:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تجارتی کشیدگی؛ امریکی صدر کا دورہ ہندوستان منسوخ

ٹیرف کے مسئلے پر نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگي بڑھنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ ہندوستان منسوخ ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: انڈیا ٹائمز کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے نئي دہلی اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگي بڑھنے کے بعد چار فریقی سیکورٹی اجلاس کواڈ میں شرکت کے لئے ہندوستان جانے کا پروگرام منسوخ کردیا ہے تاہم واشنگٹن اور نئی دہلی کی جانب سے اس خبر کی تصدیق نہيں ہوئی ہے۔ امریکہ کی جانب سے ہندوستان پر پچاس فیصد ٹیرف عائد کئے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہوگئے ہيں یہ اقدام، ہندوستان کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے پر ردعمل کے نتیجے میں سامنے آيا ہے جو یوکرین میں جنگ بند کرانے کے لئے ماسکو پر دباؤ ڈالنے کے لئے واشنگٹن کی کوششوں کا ایک حصہ شمار ہوتا ہے۔