Sep ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  •                                                                                                                       راہل گاندھی کو انتہاپسندوں سے خطرہ ہے : کانگریس پارٹی کا دعوی

ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے اپنے رہنما راہل گاندھی کو انتہا پسندوں کی طرف سے دھمکیاں ملنے کی خبر دی ہے

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق کانگریس پارٹی کے شعبہ مواصلات کے سربراہ پون کھیڑا نےایک ویڈیو پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ آر ایس ایس اور حکمراں بی جے پی کی سرپرستی میں انتہا پسند راہل گاندھی کو قتل کی دھمکی دے رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں جب بھی آرایس ایس ملک کے مضبوط نظریئے کو شکست دینے میں ناکام ہوئی، اس کے کارکنوں نے تشدد کا سہارا لیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسی نظریئے کے ایک انتہا پسند ناتھو رام گوڈسے نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کا قتل کیا تھا
پون کھیڑا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ راہل گاندھی ہندوستان کے کروڑوں لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور بی جے پی کے ترجمان مسٹر راہل گاندھی کو کھلے عام جان سے ماردینے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ 

 

 

ٹیگس