Oct ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں معاشی بحران: ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کی خودکشی کی رپورٹ

ہندوستان میں بے روزگاری اور کسانوں کی بڑھتی مشکلات کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے زائد خودکشی معاملوں کے درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان ہندوستانی میڈیا کے مطابق نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو این سی آر بی نے حال ہی میں سال دوہزار تیئیس کے دوران پیش آنے والے واقعات کی تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ میں موجود ڈاٹا نے جہاں ملک میں خواتین سے متعلق بڑھتے جرائم کی طرف اشارہ کیا ہے، وہیں کسانوں میں خودکشی کے رجحان بھی ظاہر کیے ہیں۔ مذکورہ سرکاری ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سال دوہزار تیئیس میں شعبہ زراعت سے تعلق رکھنے والے ساڑھے دس ہزار سے زائد کسانوں اور زرعی مزدوروں نے خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھایا جبکہ خودکشی کے حوالے سے درج ہونے والے کل معاملات کی تعداد ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد رہی ہے۔ این سی آر بی کی رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ خودکشی کی کوشش کرنے والوں میں بے روزگار نوجوان اور تجارت سے جڑے لوگ بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں خودکشی کرنے والے لوگوں کی معاشی حالت پر بھی نظر ڈالی گئی تو پتہ چلا کہ بیشتر خودکشی کرنے والوں کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپے سے بھی کم تھی

ٹیگس