Oct ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: الیکشن کمیشن کے ووٹر لسٹ نظر ثانی پروگرام پر احتجاج جاری

ہندوستان میں الیکشن کمیشن کے ووٹر لسٹ نظر ثانی پروگرام کے خلاف ایک بار پھر مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق تمل ناڈو، کیرالا اور مغربی بنگال سمیت مختلف ریاستوں میں ہندوستانی الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
یہ مظاہرے ایسی حالت میں شروع ہوئے ہیں کہ ہندوستان کے قومی الیکشن کمیشن نے آج سے ملک کی بارہ ریاستوں میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی، ایس آئی آر، کو شروع کردیا ہے۔ 
رپورٹوں کے مطابق تمل ناڈو، مغربی بنگال اور کیرالا کی حکومتوں نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو سیاسی قرار دیا ہے اور اس کی سخت مخالفت کی ہے۔ 
ان ریاستوں کی حکومتوں نے ایس آئی آر کو عوام کا ووٹ کا حق چھینے کی سازش قرار دیا ہے۔ 
ایس آئی آر کی مخالف ریاستی حکومتوں کا الزام ہے کہ الیکشن کمیشن نے بی جی پی کی مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر ریاست بہار میں لاکھوں مسلمانوں، دلتوں اور خواتین کے نام ووٹر لسٹ سے نکال دیئے اور اب اسی سازش پر دیگر ریاستوں میں بھی عمل کرنے کی تیاری ہے۔

ٹیگس