ہندوستان: ٹرین حادثے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی، تحقیقاتی ٹیم تشکیل
Nov ۰۴, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۴ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک مسافر ٹرین اور مالی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک اہور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق ٹرین کا حادثہ ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے بلاس پور میں ہوا۔
اس حادثے میں ایک مسافر ٹرین مال گاڑی کے اوپر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم چھے افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے بعد ریلوے افسران اور امدادی دستے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں کچھ لوگوں کی حالت نازک اور اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک حادثے کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی تھی۔ ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔