Nov ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • میڈیا کا کام سچ بولنا اور سوال کرنا ہے، تشہیر نہیں:ملک ارجن کھڑگے

ہندوستان میں کانگریس پارٹی کے صدر نے صداقت اور حقیقت بیانی کو میڈیا کی سب سے بڑی ذمہ داری قرار دیا ہے

 سحرنیوز/ہندوستان:  قومی یوم صحافت پر کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ ابلاغیاتی اداروں کا کام سوال کرنا ہے کسی کی تشہیر کرنا نہیں ۔

انہوں نے صحافت کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کوسچ بولنا اور حکومت سے سوال کرنا چاہئے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ مضبوط اور شفاف جمہوریت کے لئے ضروری ہے کہ پریس آزاد ہو ، سچ بولے، بے خوف ہوکر حقائق کو سامنے لائے اور نڈر ہوکر حکومت سے اس کی کارکردگی کے بارے میں سوال کرے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ملک کے جمہوری اداروں کا محافظ ہے اور بے باکی کے ساتھ سچ سامنے لانا اس کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔

ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ حکومت کی ناکامیوں کی پردہ پوشی اور اس کے بیانیے کی تشہیر اور اس کو آگے بڑھانا صحافت کی ذمہ داری نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی پریس، کبھی بھی تعصب کا آلہ کار نہیں بنتا بلکہ حکومت کے ہر اقدام کو جانچتا ہے اورحقائق عوام کے سامنے پیش کرتا ہے۔

 

ٹیگس