Dec ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان ؛ اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود لوک سبھا میں امن بل 2025 پیش

ہندوستان کی اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی شدید مخالفت کے باوجود آج لوک سبھا میں امن بل دوہزار پچیس پیش کردیا گیا

سحرنیوز/ہندوستان  جوہری توانائی کے محکمے میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پریزائیڈنگ آفیسر سے بل کو پیش کرنے کی اجازت طلب کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کا مقصد جوہری توانائی کو فروغ دیناہے ۔ اس بل کا ایک اور مقصد جوہری شعبے میں نجی شعبے کی ملکی اور غیر ملکی نجی کمپنیوں کو ملک میں پہلی بار جوہری توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دینا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

کانگریس پارٹی کے منیش تیواری نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیوکلیئر سیکٹر میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بل میں نجی شعبے کی شمولیت کا آغاز کرکے حکومت معیارات اور آئین کی روح کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ آر ایس پی کے رکن پارلمینٹ این کے پریما چندرن نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بل کا بنیادی مقصد جوہری پروگرام کو نجی ہاتھوں میں دینا ہے۔

پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ بار بار بل کی مخالفت کر رہے ہیں جبکہ اس بل کی مخالفت کا کوئی جواز نہیں ہے۔ یاد رہے جوہری توانائی کے پائیدار استعمال اور اپ گریڈ بل، دوہزارپچیس کو مختصراً 'امن بل دوہزارپچیس کہا جارہا ہے-

 

ٹیگس